تلنگانہ
حیدرآباد سٹی آر ٹی سی بسوں کے کرایہ میں اضافہ – پیر سے نئے کرایوں پر اطلاق

تلنگانہ آر ٹی سی نے حیدرآباد اور سکندرآباد میں سٹی بسوں کے کرایوں میں معمولی اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ سٹی آرڈینری، میٹرو ایکسپریس اور ای۔ایکسپریس بسوں میں ابتدائی تین اسٹاپس کے لیے 5روپے اور چوتھے اسٹاپ سے 10 روپے اضافی چارج وصول کیا جائے گا،
جبکہ میٹرو ڈیلکس اور ای۔میٹرو اے سی سروسز میں پہلے اسٹاپ کے لیے 5 اور دوسرے اسٹاپ سے 10 روپے اضافہ ہوگا۔ نیا کرایہ 6 اکتوبر سے نافذ ہوگا۔
حکام کے مطابق یہ اقدام الیکٹرک بسوں کے لیے بنیادی سہولیات کی تیاری کے اخراجات پورے کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ٹی ایس آر ٹی سی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماحول دوست الیکٹرک بسوں کو اختیار کر کے شہر کے صاف و شفاف مستقبل میں حصہ دار بنیں۔