تلنگانہ

جامع سروے سے متعلق حیدرآباد سائبر کرائم پولیس کا شہریوں کو اہم مشورہ

حیدرآباد: کانگریس حکومت نے تلنگانہ میں جامع خاندانی سروے شروع کیا ہے۔ اس پس منظر میں شمار کنندگان گھر گھر جا کر خاندان کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں تاہم اس دوران سائبر دھوکہ بازوں کی جانب سے سادہ لوح افراد کو اس کے نام سے ٹھگ لئے جانے کا خدشہ بھی ہے۔

 

اس سلسلے میں حیدرآباد سائبر کرائم پولیس نے ہفتہ کو ایک ٹویٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سائبر دھوکہ باز جامع خاندانی سروے کے نام سے فرضی لنک روانہ کرکے لوگوں کو ٹھگ سکتے ہیں۔کہا گیا ہے کہ اگر وہ اس لنک پر کلک کرتے ہیں تو ان کے اکاؤنٹس میں موجود رقم غائب ہو جائے گی۔

 

پولیس نے مشورہ دیا ہے کہ اس لیے سائبر مجرموں سے ہوشیار رہیں اور جامع سروے سے متعلق کسی بھی فرضی لنک پر کلک نہ کریں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button