تلنگانہ

حیدرآباد: جھک جانے والی عمارت کی انہدامی کاروائی

حیدرآباد: حیدرآباد کے گچی باؤلی کے صدیقی نگر علاقہ میں حکام نے 5 منزلہ عمارت کو منہدم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

 

ہائیڈرولک مشین کی مدد سے انہدامی کاروائی شروع کی گئی۔حیڈرا اور جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے اس عمارت کے آس پاس کے مقامی لوگوں کا تخلیہ کروادیا۔ صدیق نگر میں واقع ہمہ منزلہ عمارت منگل کی رات ایک طرف جھک گئی تھی

 

جس سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تین دن پہلے اس عمارت کے پیچھے ایک نئی عمارت کی تعمیر کا کام شروع ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button