تلنگانہ

امریکہ میں خوفناک سڑک حادثہ – حیدرآبادی خاندان زندہ جل گیا

امریکہ کے شہر ڈالاس میں ایک انتہائی افسوسناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا پورا خاندان جل کر ہلاک ہوگیا۔

 

اطلاعات کے مطابق حیدرآباد کے سُچترا علاقے کے رہائشی تیجسونی اور شری وینکٹ اپنے دو بچوں کے ساتھ چھٹیوں میں خوشگوار وقت گزارنے کے لیے امریکہ گئے تھے۔ وہ اٹلانٹا میں موجود اپنے رشتہ داروں کے گھر سے ڈالاس واپس آ رہے تھے کہ راستے میں گرین کاؤنٹی کے قریب ایک مِنی ٹرک نے جو غلط سمت میں آ رہا تھا، ان کی کار کو زبردست ٹکر ماری۔

 

ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار میں فوری طور پر آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئی۔ کار میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نعشیں اس قدر جھلس چکی تھیں کہ ان کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہی ممکن ہوگی۔ بعد ازاں نعشیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔

 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی شری وینکٹ کے خاندان اور دوستوں اور رشتہ دار پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اور پورے علاقے میں سوگ کی کیفیت چھا گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button