تلنگانہ
حیدرآباد آتشزدگی واقعہ ۔ 8 افراد کی موت پر چیف منسٹر کا اظہار رنج

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے پرانے شہر کے علاقہ گلزار حوض کے قریب آج ایک افسوسناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں 8 افراد کی موت ہوگئی۔
تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اس سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کو "انتہائی تکلیف دہ” قرار دیا اور زخمیوں کے بہتر سے بہتر علاج کی فوری ہدایت بھی دی ہے تاکہ متاثرین کو ہر ممکن طبی امداد دی جا سکے۔
ریاستی وزیر پونم پربھا نے متاثرہ مقام کا دورہ کیا اور وہاں موجود عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے صورت حال کا جائزہ لے کر حکومت کی جانب سے ممکنہ مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔