تلنگانہ
حیدرآباد کے پرانے شہر میں بلدیہ کی لاپرواہی، 6 سالہ بچی مین ہول میں گر پڑی

حیدرآباد کے پرانے شہر میں بلدیہ کی لاپرواہی کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے پرانے شہر کے مولا کا چھلہ علاقے میں ایک 6 سالہ لڑکی مین ہول میں گر گئی۔
یہ لڑکی اسکول جا رہی تھی جس کے کاندھے پر بیاگ بھی تھا خوش قسمتی سے قریب ہی موجود ایک خاتون نے فوری طور پر بچی کو نالے سے باہر نکال لیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نالے کا ڈھکن کھلا چھوڑنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
متاثرہ لڑکی کے والدین اور علاقہ کے عوام نے بلدیہ کے حکام کی لاپرواہی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔