تلنگانہ

حیدرآباد میں طوفانی بارش، نالوں میں تین افراد بہہ گئے

حیدرآباد: اتوار کی شام شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، جو محض ایک گھنٹے میں تقریباً 12 سینٹی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور کئی مقامات پر حادثات پیش آئے۔

 

حبیب نگر پولیس اسٹیشن حدود میں افضل ساگر نالے میں رامو پھسل کر گر گیا، جسے بچانے کے لئے اس کا بھانجا ارجن کود پڑا مگر وہ بھی پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ دونوں منگوڑ بستی کے رہنے والے بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے دونوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 

اسی دوران مشیرباد میں بھی ایک اور واقعہ پیش آیا، جہاں سنی نامی 24 سالہ نوجوان نالے کی دیوار پر بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک دیوار گر گئی اور وہ بھی پانی میں بہہ کر لاپتہ ہوگیا۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں تینوں افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button