تلنگانہ

حیدرآباد کے حمایت ساگر کے 8 دروازے کھول دیے گئے

حیدرآباد کے حمایت ساگر میں بھاری مقدار میں سیلابی پانی آنے سے پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا جس پر جمعرات کی صبح 8 دروازے تین فٹ تک کھول کر پانی خارج کیا گیا۔ اس طرح حمایت ساگر سے 17 ہزار کیوسک پانی موسی ندی میں چھوڑا جا رہا ہے

 

حکام نے ہدایت دی ہے کہ موسی ندی کے اطراف رہنے والوں کو کسی کو بھی کسی قسم کی تکلیف نہ ہو اس کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں اور اگر کوئی مسئلہ پیش آئے تو فوراً اطلاع دی جائے۔ واٹر ورکس محکمہ نے پولیس عملے کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button