تلنگانہ

حیدرآباد کے  نامپلی میں 7 سال سے بند مکان سے انسانی ڈھانچہ برآمد ، علاقہ میں سنسنی

حیدرآباد کے  نامپلی میں سات سال سے بند مکان سے انسانی ڈھانچہ برآمد، علاقہ میں سنسنی

 

شہر حیدرآباد کے  نامپلی مارکٹ علاقے میں ایک بند مکان سے انسانی ڈھانچے کی برآمدگی سے سنسنی پھیل گئی۔ یہ واقعہ حبیب نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ مقامی افراد نے مکان سے اٹھنے والی شدید بدبو پر پولیس کو اطلاع دی۔

 

ساؤتھ ویسٹ زون کے ڈی سی پی چندرموہن موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ مقامی افراد نے بتایا کہ یہ مکان گزشتہ سات برسوں سے بند تھا اور اس کا مالک بیرونِ ملک مقیم ہے۔

 

پولیس نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس بات کی چھان بین کی جا رہی ہے کہ یہ ڈھانچہ کس کا ہے۔ CLUES ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق حال ہی میں ایک نوجوان اُس خستہ حال مکان میں داخل ہوا تھا اور اس نے اندر موجود ڈھانچے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو تیزی سے وائرل ہو گئی۔

 

پولیس نے اس نوجوان کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا۔ اس نے بتایا کہ کرکٹ کھیلتے ہوئے گیند اس مکان میں جا گری تھی، جسے لینے کے لیے وہ اندر گیا تھا۔پولیس معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button