تلنگانہ
حیدرآباد میں 5 روپے میں ٹفن – شہر میں 12 ٹفن کینٹین کا افتتاح

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کے وعدے کے مطابق شہر میں محض 5 روپے میں ٹفن فراہم کرنے کا منصوبہ شروع ہوگیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر، میئر وجیا لکشمی، مقامی ایم پی اور دیگر عہدیداروں نے مختلف مقامات پر قائم ’’اندراماں ٹفن کینٹینس‘‘ (Indiramma Tiffin Canteens) کا افتتاح کیا۔
جی ایچ ایم سی کی نگرانی میں شہر بھر میں 12 کینٹینس قائم کی گئی ہیں جہاں صبح ملٹ بریڈفاسٹ (Millet Breakfast) صرف 5 روپے میں اور دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق روزانہ تقریباً 30 ہزار افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے۔
وزیر پونم نے بتایا کہ ’’پانچ روپے میں ناشتہ‘‘ اسکیم پر سالانہ 12.60 کروڑ روپے خرچ ہوں گے اور ہری کرشنا فاؤنڈیشن ان کینٹینس کو کھانے کی سپلائی فراہم کرے گی۔ افتتاح کے بعد وزیر اور میئر نے بھی کینٹین میں بیٹھ کر ٹفن کیا۔