تلنگانہ
حیدرآباد میں ایران کے حامیوں کا آیت اللہ خامنہ ای کی وفات پر پُرامن تعزیتی مظاہرہ
حیدرآباد _ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایران کے حامیوں نے سڑکوں پر نکل کر تعزیتی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مرحوم رہنما کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور ان کی قیادت و خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مرد و خواتین کی بڑی تعداد اس موقع پر جمع ہوئی اور پُرامن انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای نے امتِ مسلمہ کے مسائل پر جرات مندانہ موقف اختیار کیا اور عالمی سطح پر ایران کی نمائندگی کی۔
شہر کے حساس مقامات پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کی گئی تھی۔ جگہ جگہ نگرانی بڑھا دی گئی اور آمد و رفت پر نظر رکھی گئی۔ تاہم مظاہرہ پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوا



