حیدرآباد: یہ تیندوا نہیں جنگلی بلی ہے

حیدرآباد ۔ شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ میاں پور میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاعات پر مقامی افراد میں تشویش دیکھی گئی تاہم بعد ازاں پتہ چلا کہ سوشیل میڈیا پر اس علاقہ میں تیندوے کی موجودگی کی جو ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہے، وہ دراصل تیندوا نہیں ہے بلکہ جنگلی بلی ہے۔
جمعہ کی رات میٹرواسٹیشن میاں پور کے قریب یہ جنگلی جانورنظرآیا تھا جس کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی گئی تھی۔عہدیداروں نے تاریکی کی وجہ سے تلاشی مہم روک دی تھی تاہم صبح میں جب تلاشی مہم کا احیا گیا گیا تو پتہ چلا کہ یہ تیندوانہیں جنگلی بلی ہے۔تعمیراتی مزدوروں نے اس جنگلی جانور کی موجودگی کی اطلاع سب سے پہلے دی تھی۔محکمہ جنگلات کے حکام نے واضح کیا ہے کہ جمعہ کو حیدرآباد کے میاں پور میٹرو ریل اسٹیشن کے قریب دیکھا جانے والا جانور جنگل کی بلی تھی، چیتا نہیں، جیسا کہ ابتدائی طور پر خدشہ تھا۔
جنگلی جانور کے پنجوں کے نشانات کا تجزیہ کرنے کے بعد، حکام نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ زیر بحث جانور تیندوے سے بہت چھوٹا تھا۔