تلنگانہ
حیدرآباد کے جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں 58 امیدوار میدان میں، تاریخ کا سب سے بڑا مقابلہ

حیدرآباد کے جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں ریکارڈ 58 امیدوار میدان میں ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر سائی رام نے بتایا کہ 211 نامزدگیاں داخل ہوئیں، جن میں سے 81 درست قرار پائیں اور 23 امیدواروں نے دستبرداری اختیار کی۔
یہ جوبلی ہلز کی انتخابی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں امیدوار مقابلے میں ہیں۔بی آر ایس، کانگریس اور بی جے پی کے ساتھ ساتھ آزاد امیدوار، طلبہ تنظیموں، کسانوں اور سینئر شہریوں نے بھی حصہ لیا ہے
۔ آزاد امیدواروں میں ریجنل رنگ روڈ اور فارما سٹی کے متاثرین، بیروزگار جے اے سی کے ارکان اور ایس سی درجہ بندی کے مخالفین شامل ہیں۔واضح رہے کہ بی آر ایس کے رکن اسمبلی ماگنٹی گوپی ناتھ کے انتقال کے بعد یہ ضمنی انتخاب ناگزیر ہوا۔



