حیدرآباد کے کوکاپیٹ میں زمین کی ریکارڈ نیلامی — فی ایکر قیمت 137 کروڑ روپے سے تجاوز

حیدرآباد — شہر حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ کوکاپیٹ کی اراضیات نے ایک بار پھر ریکارڈ قائم کردیا۔ نیاپولیس کے سروے نمبر 17 اور 18 کی زمینوں کی آن لائن نیلامی میں ایک ایکر زمین کی قیمت غیر معمولی طور پر 137.25 کروڑ روپے تک پہنچی۔
حکومت نے ایچ ایم ڈی اے کے تحت قیمتی پلاٹوں کی آن لائن نیلامی کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ اسی سلسلے میں کوکاپیٹ نیاپولیس کی مذکورہ اراضی کی نیلامی عمل میں آئی، جس میں ایکر کی کم از کم قیمت 99 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی، تاہم بڈنگ کے دوران قیمت بڑھتے بڑھتے 137.25 کروڑ روپے تک جا پہنچی۔
اس سے قبل رائے درگم میں 7.67 ایکر اراضی کی نیلامی تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن نے کی تھی، جس میں ایک کمپنی نے 1,357 کروڑ روپے کی بولی لگا کر اراضی حاصل کی تھی۔ وہاں ایکر کی کم از کم قیمت 101 کروڑ روپے رکھی گئی تھی، لیکن نیلامی میں یہ بڑھ کر 177 کروڑ روپے فی ایکر تک پہنچی تھی۔
کوکاپیٹ میں حالیہ بولی نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ حیدرآباد میں ریئل اسٹیٹ کی مانگ مسلسل نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔



