تلنگانہ
حیدرآباد ۔ کلثوم پورہ انسپکٹر معطل

حیدرآباد/ شہر کے پولیس کمشنر وی سی سجنار نے اتوار کے روز کلثوم پورہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے کیونکہ ان پر دورانِ ڈیوٹی اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ثابت ہوئے۔
سینئر پولیس عہدیداروں کی جانب سے کی گئی محکمہ جاتی انکوائری میں یہ بات ثابت ہو گئی کہ ایس ایچ او سنیل نے آرمس ایکٹ کے ایک مقدمہ میں ملزم سے ناجائز فائدہ اٹھایا اور اس کا نام کیس سے خارج کر دیا۔
یہ معاملہ چند ہفتہ قبل سامنے آیا تھا۔ اعلیٰ حکام کو اطلاع دیے جانے کے بعد اس معاملے کی محکمہ جاتی تحقیقات کی گئیں جس میں ایس ایچ او سنیل قصوروار پائے گئے کیونکہ انہوں نے جان بوجھ کر ملزم کا نام ایف آئی آر میں درج نہیں کیا اور ملزم کا نام تبدیل کردیا۔



