تلنگانہ

رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار: مادھاپور کی سرکل ٹیکس آفیسر سدھا اے سی بی کے شکنجے میں

حیدرآباد میں انسدادِ رشوت ستانی کے محکمہ (ACB) نے ایک کارروائی کے دوران مادھاپور کے سرکل ڈپٹی اسٹیٹ ٹیکس آفیسر سدھا کو 8 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

 

اطلاعات کے مطابق، ایک شچص نے اپنی کمپنی کے لئے جی ایس ٹی رجسٹریشن کروانے کے سلسلے میں دفتر سے رجوع کیا تھا، لیکن افسر سدھا نے فائل آگے بڑھانے اور رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے کے بدلے 8,000 روپے بطور رشوت طلب کئے۔ متاثرہ شخص نے فوری طور پر اس کی شکایت اے سی بی سے کی۔

 

شکایت موصول ہونے کے بعد اے سی بی نے ایک منصوبہ بند کارروائی انجام دی اور سدھا کو رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق، افسر کے ہاتھوں پر رشوت کے نشانات بھی پائے گئے، جو کیمیکل ٹیسٹ کے دوران سامنے آئے۔

 

حکام نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ محکمہ اے سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام کسی بھی قسم کی رشوت طلبی کی صورت میں فوری طور پر شکایت کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button