تلنگانہ

حیدرآباد کے ملک پیٹ کے ایک پارک میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک

حیدرآباد میں پارک میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک

 

حیدرآباد کے علاقہ ملک پیٹ میں منگل کی صبح فائرنگ کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔ شالی واہنا نگر پارک میں نامعلوم افراد نے ایک شخص پر گولیاں چلادیں، جس کے نتیجے میں چندو راتھوڈ نامی شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

 

یہ واردات صبح کے وقت اس وقت پیش آئی جب لوگ معمول کی سیر کے لیے پارک میں موجود تھے۔ فائرنگ کی آواز سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جائے واردات پر لوگ دوڑ کر پہنچے تو چندو راتھوڈ خون میں لت پت حالت میں مردہ پایا گیا۔

 

مقامی افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس ٹیم جائے واقعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کرچکی ہے۔ تاہم، فائرنگ کی اصل وجہ اور حملہ آوروں کی شناخت تاحال سامنے نہیں آئی۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد کی مدد سے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش جاری ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button