تلنگانہ
حیدرآباد: موسیٰ ندی میں ایک شخص بہہ گیا

حیدرآباد: بالائی علاقوں میں ہو رہی موسلا دھار بارشوں کے سبب موسی ندی میں زبردست پانی کا بہاو دیکھا جارہا ہے۔ دوسری جانب عثمان ساگر اور حمایت ساگر سے بھی پانی موسی ندی میں چھوڑا گیا جس کے باعث ندی میں پانی کا بہاؤ بہت تیز ہوگیا ہے۔چادر گھاٹ کے شنکر نگر علاقے میں موسی ندی کی سطح آب بلند ہو گئی ہے۔
اسی دوران ندی میں پانی دیکھنے کیلئے جانے والا شخص بہہ گیا۔ پولیس، ایس ڈی آر ایف (اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس) اور ہائڈرا ٹیمیں شنکر نگر پہنچ کر لاپتہ شخص کی تلاش میں مصروف ہیں۔ پولیس نے لاپتہ شخص کی شناخت شنکر نگر کے رہنے سلیم عمر 40 سال کے طور پر کی ہے۔
موسی ندی میں شدید پانی کے بہاو کے پیش نظر پولیس اطراف کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دے رہی ہے۔