تلنگانہ
استعفیٰ سے متعلق حیدرآباد کے رکن اسمبلی دانم ناگیندر کا بیان

حیدرآباد: سابق ریاستی وزیر اور خیرت آباد کے ایم ایل اے دانم ناگیندر نے اس پروپیگنڈے کی تردید کی ہے کہ وہ ایم ایل اے کے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ استعفیٰ سے متعلق چل رہی افواہیں بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا "میں ایم ایل اے کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دے رہا ہوں۔مجھ سے بغض رکھنے والے لوگ اس طرح کی جھوٹی مہم چلا رہے ہیں۔
استعفیٰ سے متعلق پروپیگنڈے پر کوئی یقین نہ کرے۔”