تلنگانہ

حیدرآباد نامپلی آتشزدگی واقعہ 2 کی موت مزید تین افراد کی بھی ہلاکت کا خدشہ!

حیدرآباد ۔ نامپلی میں واقع چار منزلہ عمارت میں موجود فرنیچر کی دکان میں ہفتہ کی دوپہر پیش آئے آتشزدگی کے حادثے میں دو افراد کی موت کی تصدیق ریسکیو ٹیم نے کی ہے۔

 

اگرچہ آگ کی شدت میں کمی آ چکی ہے لیکن عمارت کے اندر شدید دھواں، شدید گرمی اور چھت سے ملبہ گرنے کے باعث اندر داخل ہونا ممکن نہیں ہو پا رہا تھا جس کی وجہ سے ریسکیو ٹیم کو خصوصی کارروائی کرنی پڑی۔

 

تقریباً 200 افراد نے عمارت کی دیوار میں سوراخ کر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ کل سے یہ خبریں آ رہی تھیں کہ عمارت کے اندر دو کمسن بچوں سمیت پانچ افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ ان میں سے دو افراد کی موت ہو چکی ہے جن میں سے ایک کی شناخت ایک خاتون کے طور پر کی گئی ہے۔

 

 

ریسکیو ٹیم نے دونوں نعشوں کو باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے ایمبولینس کے ذریعے عثمانیہ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ریسکیو ٹیم باقی تین افراد کی تلاش میں مصروف ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ تمام افراد دھویں میں دم گھٹنے کے باعث فوت ہوگئے۔

 

حادثہ کے وقت دو بچہ 11 سالہ پرنیت اور 7 سالہ اکھیل سیلر میں کھیل رہے تھے انہیں بچانے کیلئے بےبی اماں، امتیاز اور حبیب اندر داخل ہوئے تھے اور وہ تمام پھنس گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button