تلنگانہ

حیدرآباد میں جشنِ نو کے بیچ سڑک پر ڈرامہ ، شرابی نوجوان کی حرکتوں نے سب کو چونکا دیا

حیدرآباد: جشنِ نو کے بیچ سڑک پر ڈراما، شرابی نوجوان کی حرکتوں نے سب کو چونکا دیا

 

حیدرآباد _ نئے سال کی خوشیوں میں ڈوبا حیدرآباد اس وقت حیرت اور ہنسی کے ملے جلے مناظر کا گواہ بنا جب حیدرآباد پولیس کی جانب سے حالتِ نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جا رہی تھی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں جاری اس کارروائی کے دوران کئی افراد اپنی غیر معمولی حرکتوں کے باعث پولیس اور عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

 

شہر نامپلی علاقے میں اس مہم کے دوران پکڑا گیا ایک نوجوان وکاس سب سے نمایاں رہا۔ پولیس کے ہاتھوں رنگے ہاتھوں گرفتار ہوتے ہی اس نے اچانک اپنے سر کو دیوار سے ٹکرا کر رونا شروع کر دیا، آنسو بہاتے ہوئے دھاڑیں ماریں اور دیکھتے ہی دیکھتے وہاں موجود ہر شخص کی نظریں اسی پر جم گئیں۔

 

نوجوان نے پولیس ملازمین کے پاؤں پکڑ لیے اور گڑگڑاتے ہوئے فریاد کی کہ اس کی بائیک واپس کر دی جائے۔کیونکہ یہ گاڑی اس کے بھائی کی ہے اس کا کہنا تھا کہ اگر وہ بغیر بائیک کے گھر پہنچا تو گھر والے اس کی سخت خبر لیں گے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ پچھلی بار اسی جرم میں پکڑے جانے کے بعد اسے گھر میں شدید مار پڑی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button