حیدرآباد۔ آٹو میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کی قابل اعتراض حرکتیں، لوگ برہم

حیدرآباد ۔ شہر میں چلتے ہوئے آٹو میں سفر کرنے والے ایک نوجوان لڑکی اور لڑکے نے قابل اعتراض حرکتیں کی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ آٹو کے پیچھے سے گزرنے والے کسی گاڑی سوار نے یہ منظر اپنے سیل فون میں قید کر لیا اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا گیا۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے درمیان مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ لوگوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا سر عام اس طرح کی بے ہودگی ناقابل برداشت ہے۔
کچھ صارفین نے اس ویڈیو کی ریکارڈنگ کو ہی شخصی رازداری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے متعلقہ جوڑے کی حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی کی ذاتی باتوں کو اجازت کے بغیر ریکارڈ کر کے پھیلانا درست نہیں ہے۔
زیادہ تر صارفین اس حرکت کو شخصی آزادی نہیں بلکہ عوامی مقامات پر غیر مناسب حرکت قرار دے رہے ہیں اور ان کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبات کیا جا رہا ہے، یہاں ذکر بے جا نہ ہوگا کہ چند دن قبل بھی ایک آٹو میں ڈرائیور کی جانب سے اسی طرح کی حرکت کی گئی تھی جس پر اس کے خلاف چادر گھاٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔



