حیدرآباد پرانے شہر کی عمارت میں آگ لگنے کے واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد 17 ہوگئی

حیدرآباد کے پُرانے شہر کے علاقہ گلزار حوض میں کی عمارت میں پیش ائے اتشزدگی کے واقعہ میں اب تک 17 افراد کی موت ہوگئی ہے
۔ اتوار کی صبح پیش آئے اس واقعہ میں 7افرادزندہ جھلس کرہلاک ہوگئے باقی 10 افراد کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی۔مہلوکین میں دو چھوٹے بچے اورچارخواتین بھی شامل ہیں۔اس واقعہ کے ساتھ ہی کئی افراد بے ہوش ہوگئے
۔کئی افراد کو عثمانیہ اسپتال اوردیگر پرائیویٹ اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران کئی افراد کی موت ہوگئی جبکہ بعض موقع پرہی ہلاک ہوگئے۔عہدیداروں نے شبہ ظاہر کیاکہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔مہلوکین کی شناخت
1. راجندر کمار (67)
2. ابھیشیک موڈی (30)
3. سومترا (65)
4. منی بائی (72)
5. آروشی جین (17)
6. شیتل جین (37)
7. ایراج (2)
8. ہرشالی گپتا (7)
9. رَجنی اگروال
10. انیا موڈی
11. پنکج موڈی
12. ورشا موڈی
13. ادیتیہ موڈی
14. رشبھ
15. پرتھم اگروال
16. پرانشو اگروال
اسی دوران چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اس سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کو "انتہائی تکلیف دہ” قرار دیا اور زخمیوں کے بہتر سے بہتر علاج کی فوری ہدایت بھی دی ہے تاکہ متاثرین کو ہر ممکن طبی امداد دی جا سکے۔
ریاستی وزیر پونم پربھا نے متاثرہ مقام کا دورہ کیا اور وہاں موجود عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے صورت حال کا جائزہ لے کر حکومت کی جانب سے ممکنہ مدد کی یقین دہانی بھی کرائی