تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانے شہر میں ای ڈی کے چھاپے کی تفصیلات جاری

حیدرآباد: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)، حیدرآباد نے 28 اپریل پیر کو منی لانڈرنگ ایکٹ  2002 کے تحت جاری تحقیقات کے سلسلے میں شہر کے پانچ مقامات پر چھاپے مارے تھے ۔ یہ چھاپے محترمہ قدیر النساء، محمد منور خان، محمد لطیف شرفن، محمد اختر شرفن اور محمد شکور کی رہائش گاہوں اور فارم ہاؤسز پر مارے گئے۔

 

ای ڈی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ  یہ کارروائیاں سرکاری زمین کو ذاتی مفاد کے لیے غیر قانونی طور پر منتقل کرنے سے متعلق کیس کی تحقیقات کے تحت کی گئیں۔

 

چھاپوں کے دوران کئی اہم دستاویزات، 23 لاکھ روپے نقد رقم، 12 ہزار یو اے ای درہم (غیر ملکی کرنسی)، اور 45 پرانی اور استعمال شدہ گاڑیاں جن میں کئی ونٹیج کاریں بھی شامل ہیں، ضبط کی گئیں۔ اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button