تلنگانہ
حیدرآباد ۔ 5 روپے کیلئے مسافر بس کے سامنے بیٹھ گیا

حیدرآباد/کوٹھی سے پٹن چیرو جانے والی آر ٹی سی بس میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا۔ گنگا رام نامی ایک مسافر نے دعویٰ کیا کہ کنڈکٹر نے اُسے پانچ روپے کی ریزگاری واپس نہیں دی
جس پر ناراض ہوکر وہ بس کے آگے بیٹھ گیا اور احتجاج شروع کر دیا۔اس غیر متوقع احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اور کئی گاڑیاں رک گئیں۔
آخرکار صورتحال کو سنبھالتے ہوئے کنڈکٹر نے پانچ روپے واپس کیے، جس کے بعد مسافر وہاں سے روانہ ہوا اور ٹریفک بحال ہوئی۔
وئی۔



