تلنگانہ
کمشنر پولیس حیدرآباد نے دی عید الفطر کی مبارکباد ۔ اردو زبان میں کیا پوسٹ

حیدرآباد: حیدرآباد کے کمشنر پولیس وی سی سجنار نے عید الفطر کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم Twitter پر اردو زبان میں ایک خصوصی پیغام جاری کیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا "تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو عید الفطر کی دلی مبارکباد۔ یہ تہوار ہم سب کی زندگیوں میں خوشیاں، امن اور بھائی چارہ لائے۔ عید مبارک۔”ان کے اس پیغام کو عوام کی جانب سے سراہا جا رہا ہے
اور اسے مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کی ایک مثبت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔



