ٹی وی اینکر کی موت کے لئے پورن چندر راو ذمہ دار – سواچھا کے والد کا الزام

حیدرآباد میں ایک معروف تلگو ٹی وی اینکر کی خودکشی کی خبر سے سنسنی پھیل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابو "سواچھا” نامی اینکر، جو ٹی نیوز چینل میں کام کر رہی تھیں، نے جمعہ کی شام اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کر لی
۔ یہ واقعہ جواہر نگر میں پیش آیا۔ اس واقعہ پر سواچھا کے والد نے بتایا کہ ان بیٹی کی خودکشی کی اصل وجہ پورن چندرا راؤ نامی شخص ہے جو سابق میں اس کے ساتھ کام کرتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ شوہر سے علیحدگی کے بعد سویچھا اُسی کے ساتھ رہنے لگی تھی اور دونوں کے درمیان کافی عرصے سے جھگڑے ہو رہے تھے
۔ والد کے مطابق سویچھا نے 26 جون کو خود ان سے کہا تھا کہ "وہ پورن چندرا راؤ کے ساتھ اب نہیں رہ سکتی۔”انہوں نے الزام لگایا کہ پورن چندرا راؤ نے ان کی بیٹی سے شادی کا وعدہ کر کے اُس کے ساتھ باقاعدہ ازدواجی زندگی گزاری، لیکن جب سواچھا نے شادی کے لیے دباؤ ڈالا تو وہ بات کو ٹالتا رہا۔
اسی کشمکش اور ذہنی دباؤ کے باعث سویچھا نے خودکشی کر لی۔ والد نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی بیٹی کی موت کا سبب بننے والے پورن چندرا راؤ کو سخت سزا دی جائے۔