تلنگانہ

حیدرآباد میں ایران کی تائید اور جنگ بندی کے مطالبہ کے ساتھ زبردست ریالی

تلنگانہ کمیٹی اگینسٹ وار کی جانب سے اتوار کو حیدرآباد کے چارمینار پر اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔

 

اس احتجاج میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ)، کانگریس اور دیگر جماعتوں کے قائدین کے علاوہ سماجی کارکنان نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے اسرائیل-امریکہ-ایران تنازعہ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

احتجاج کے بعد ایک ریلی نمائش گراؤنڈ نامپلی تک نکالی گئی۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے پوسٹرس تھے جن پر جنگ بند کرنے کا مطالبہ درج تھا۔مظاہرے کے دوران “روک دو، روک دو جنگ کو روک دو” اور “ون ورلڈ، ون وائس: اسٹاپ دی وار” جیسے نعرے بھی بلند کیے گئے۔

 

ریالی میں سینکڑوں کی تعداد میں مختلف جماعتوں کے قائدین اور کارکُنوں نے شرکت کی .جن میں پروفیسر کودنڈارام ؛عزیز پاشاہ ؛  نظام الدین ؛ سماجی جہدکار لبنی ثروت ؛ پروفیسر نسیم سلطانہ اور دیگر شخصیات شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button