تلنگانہ

حیدرآباد کی ہونہار طالبہ سحر بیگم کی اونچی اڑان -برونل یونیورسٹی لندن سے ماسٹر آف لاءکی ڈگری کا حصول

حیدرآباد کی ہونہار طالبہ سحر بیگم کی اونچی اڑان

برونل یونیورسٹی لندن سے ماسٹر آف لاءکی ڈگری کا حصول

حیدرآباد: حیدرآباد کی ہونہار طالبہ سحربیگم بنت جناب شیخ عبداللہ چیرمین ”ایشین ٹی وی نیوز“ نے تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اوربرونل یونیورسٹی لندن سے ”انٹرنیشنل فینانشیل ریگولیشن اینڈ کارپوریٹ لائ“ میں ماسٹر آف لاءکی ڈگری حاصل کی۔سحر بیگم قانونی تعلیم کے حصول کے ذریعہ نوجوان نسل بالخصوص لڑکیوں کےلئے تحریک کا باعث بنی ہے۔عموماً عام طور پر طلبا وطالبات ڈاکٹر ‘انجینئر‘آئی ٹی پیشہ کو ترجیح دیتے ہیں۔تاہم سحر بیگم نے شعبہ قانون میں نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ لندن کی یونیورسٹی سے ماسٹر آف لاءکی ڈگری حاصل کی۔

 

برونل یونیورسٹی لندن میں 16جولائی کو منعقدہ تقریب میں سحر بیگم کو ڈگری عطا کی گئی۔سحر بیگم نے اپنی کامیابی پر بارگاہ ایزدی میں شکر بجالایا۔اس موقع پر سحر بیگم نے بتایاکہ ان کے دادا شیخ افضل مرحوم اور دادی کی دلی خواہش تھی کہ وہ لندن میںتعلیم حاصل کرے اوراعلیٰ ڈگری پائے۔

 

انہوںنے کہاکہ آ ج ان کے دادا دادی کا خواب شرمندہ تعبیر ہواہے۔تاہم افسوس اس بات کا ہے کہ آج خوشی کے اس موقع پردادا دادی ہمارے درمیان نہیں ہیں۔سحر بیگم نے کہاکہ والدین اور نانا جناب رفیق احمد شیخ مرحوم ‘نانی کی دعاﺅں کے باعث انہیں کامیابی نصیب ہوئی ہے۔سحر بیگم ‘شیخ انور منیجر ٹی ٹی وی نیوز‘شیخ امان انچارج ایشین ٹی وی نیوزکی حقیقی ہمشیرہ ہیں۔سحر بیگم کی بڑی ہمشیرہ فرحین بیگم اوربہنوئی محمدابرارحال مقیم لندن چھوٹی ہمشیرہ اورشیخ فیملی کے ارکان شیخ احمدتایا‘ودیگر نے شاندار تعلیمی مظاہرہ پر سحر بیگم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور درخشاں مستقبل کےلئے نیک تمنائیں اور توقعات وابستہ کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button