تلنگانہ

کتوں کے حملے میں 4 سالہ لڑکے کی موت کا واقعہ _ تلنگانہ ہائی کورٹ نے سوموٹو کے تحت حکومت کو جاری کی نوٹس

حیدرآباد _ 23 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ نے حیدرآباد کے عنبر پیٹ میں کتوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے 4 سالہ  لڑکے کے حالیہ واقعہ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ عدالت نے اس واقعہ کو  سوموٹو ( ازخود کاروائی ) کے تحت سماعت کرنے کا اعلان کیا ہے

 

اس واقعہ پر ہائی کورٹ نے تبصرہ کیا کہ چار سالہ بچے پر کتوں کا وحشیانہ حملہ کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ عدالت نے کہا کہ لڑکے کی موت پر بہت دکھ ہوا۔ ہائی کورٹ نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے پوچھا کہ جی ایچ ایم سی دراصل کیا کر رہی ہے۔ آپ کی لاپرواہی سے بچہ مر گیا ؟

 

ہائی کورٹ نے جی ایچ ایم سی سے پوچھا کہ اس طرح کے واقعات کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بعد ازاں ہائی کورٹ نے  چیف سکریٹری، جی ایچ ایم سی، حیدرآباد کلکٹر، تلنگانہ لیگل سیل اتھارٹی اور میونسپل آفیسر عنبر پیٹ کو نوٹس جاری کیا۔ ہائی کورٹ نے مکمل تفصیلات کے ساتھ جوابی حلفنامہ دائر کرنے کا حکم دیا ہے کہ وہ لڑکے کی موت کے معاوضے کی ادائیگی کے معاملات پر غور کرے گی۔ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button