تلنگانہ

حیدرآباد کی تین مشہور بریانی ہوٹلس پر آئی ٹی کے دھاوے

حیدرآباد کی مشہور بریانی چینس پر آئی ٹی کے دھاوے

پستہ ہاؤس، شاہ غوث اور محفل گروپ کی کئی شاخوں اور رہائش گاہوں پر تلاشی

 

حیدرآباد:۔ انکم ٹیکس انویسٹی گیشن وِنگ، حیدرآباد نے منگل کے روز شہر کی تین سب سے بڑی بریانی ریسٹورنٹ چینس پستہ ہاؤس، شاہ غوث اور محفل گروپ پر بیک وقت کارروائیاں کرتے ہوئے ان کے دفاتر، برانچس اور مالکان کی رہائش گاہوں پر دھاوے کئے۔ کارروائی کا مقصد کروڑوں روپے کی فروخت چھپانے اور بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کے شبہات کی جانچ کرنا تھا۔

 

آئی ٹی حکام کے مطابق تلاشی کارروائی کئی مقامات پر انجام دی گئی، جو تینوں برانڈز سے براہ راست یا بالواسطہ طور پر جڑے ہوئے ہیں۔

 

تحقیقات کے دوران ٹیموں نے مالیاتی ریکارڈ، برانچ وائز لین دین، اکاؤنٹس اور دیگر متعلقہ دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی ابتدائی مرحلے میں ہے اور مزید جانچ جاری ہے، جس کے بعد اضافی تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button