تلنگانہ

حیدرآباد: ہیلمٹ نہ لگانے والوں کے خلاف خصوصی مہم شروع

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں ہیلمٹ نہ پہننے والے اور رانگ سائڈ گاڑی چلانے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سی پی وشوا پرساد نے اس مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہونے

 

والے حادثات کی بنیادی وجوہات میں ہیلمٹ نہ پہننا اور غلط راستے پر گاڑی چلانا شامل ہیں۔ انھوں نے حالیہ تین حادثات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان میں اموات سر پر چوٹ لگنے کی وجہہ سے ہوئی ہے۔ ٹریفک پولیس نے سب کو مشورہ دیا کہ "ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہماری ذمہ داری ہے

 

یہ صرف ہماری جان کی حفاظت نہیں کرتا بلکہ دوسرے افراد کی زندگیوں کا بھی تحفظ کرتا ہے۔”

 

متعلقہ خبریں

Back to top button