ٹی وی اینکر سواچھا کی خودکشی کا معاملہ – پورن چندر راو جیل منتقل – نابالغ لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کا بھی الزام

حیدرآباد میں تلگونیوز اینکر سواچھا کی خودکشی کے معاملہ میں ملزم پورنا چندر راو نے ہفتہ کی رات حیدراباد چکڑپلی پولیس اسٹیشن میں وکلاء کے ہمراہ پیش ہوکر خودسپردگی اختیار کی۔ بعد ازاں پولیس نے پورنا چندر راو کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے
جس میں سواچھا کی نابالغ بیٹی کے ساتھ بدتمیزی کے الزام میں پوکسو ایکٹ بھی درج کیا گیا ۔ بعد ازاں پولیس نے پورنا چندر راو کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کردیا ۔ جہاں مجسٹریٹ نے اسے 14 دن کی ریمانڈ کردی۔ پولیس نے اسے چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیا ۔
پولیس نے انہیں حراست میں لے کر جانچ شروع کر دی ہے۔ سواچھا کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ پورنا چندرا نے ایسے حالات پیدا کیے جن کی وجہ سے ان کی بیٹی کو خودکشی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
واضح رہے کہ سواچھا نے جمعہ کی رات اپنے گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کر لی تھی جس کے بعد اس واقعہ نے عوامی سطح پر ہلچل مچا دی ہے۔