ضعیف ماں کو دو بیٹوں نے گھر سے نکال دیا – حکومت نے مکان ضبط کرلیا – حیدراباد میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ

تلنگانہ حکومت نے ماں کو گھر سے نکالنے والے بیٹوں کے رویے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے۔ اگرچہ انہیں دو دن کے اندر گھر خالی کرنے کے نوٹس دیے گئے تھے، لیکن کوئی جواب نہ ملنے پر ریونیو حکام نے وہ مکان ضبط کر لیا۔ اور مکان کو مہر بند کردیا ۔
یہ واقعہ حیدرآباد شہر کے علاقہ ملک پیٹ موسیٰ رام باغ میں پیش آیا۔ 90 سالہ ضعیف خاتون شکنتلا بائی، جن کا تعلق اسی علاقے سے ہے، کو دو بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔ ان کے شوہر کئی سال پہلے انتقال کر چکے تھے، جس کے بعد وہ اپنے بیٹوں کے ساتھ اسی مکان میں رہ رہی تھیں۔
تاہم، جن بیٹوں کو اپنی ماں کی خدمت کرنی چاہیے تھی، انہوں نے لاپرواہی برتتے ہوئے زبردستی انہیں گھر سے نکال دیا۔ بے سہارا ہو کر بزرگ خاتون اس وقت اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کے پاس سعیدآباد میں رہ رہی ہیں۔
جس پر شکنتلا بائی نے سینیئر سٹیزن ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر اس معاملہ کو عنبرپیٹ آر ڈی او سے رجوع کیا۔جس پر عہدیداروں نے بیٹوں کو دو دن میں مکان خالی کرنے کا نوٹس دیا تھالیکن انھوں نے نوٹس کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔اور مکان خالی نہیں کیا۔جس پر ریونیو کے عہدیداروں نے مداخلت کرتے ہوئے مکان کو جمعرات کو مہر بند کردیا ۔