تلنگانہ

حیدرآباد کے ایک‌ نوجوان کو زبردستی روس۔ یوکرین جنگ میں جھونک دیا گیا

حیدر آباد – شهر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو جبری طور پر روس، یوکرین جنگ میں دھکیل دیا گیا۔ اس نوجوان نے ایک ویڈیو پیغام روانہ کیا جس میں اس نے وہاں کی پوری صورتحال سے واقف کروایا۔

 

 

اس دوران بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے اس سلسلہ میں وزیر خارجہ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے مذکورہ نوجوان کی بحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنانے کی خواہش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد احمد ساکن ایم ایس مقطعہ رو برو راج بھون کی شریک حیات نے بتایا کہ ان کے شوہر ملازمت کی تلاش میں روس گئے ہوئے تھے۔

 

 

روس پہنچنے کے بعد انہیں زبر دستی دور دراز کے علاقہ میں منتقل کر دیا گیا اور ہتھیاروں کی تربیت دے کر بارڈر پر روانہ کیا گیا۔ صدر مجلس نے ارکان خاندان کی جانب سے اس واقعہ سے واقف کروانے کے بعد وزارت خارجہ کو مکتوب روانہ کیا ہے۔ مذکورہ نوجوان نے ایک ویڈیو پیغام روانہ کیا جس میں اس نے کہا کہ وہ بارڈر پر ہے جنگ جاری ہے۔

 

 

اس کے ساتھ 25 لوگ تھے جن میں سے 17 کی موت ہوگئی نوجوان نے باحفاظت واپسی کوئی یقین بنانے کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button