تلنگانہ

حیدرآبادی طالبہ و کارکن سیدہ نورالزین کی ماحولیات پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت

حیدرآباد۔18اگست (پریس نوٹ) حیدرآباد کی ایک ہونہار طالبہ اور نوجوان کارکن سیدہ نور الزین نے کرناٹک کے شہر میسور میں اقوام متحدہ کے اداروں کی تائید سے منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے کانفرنس کے دوران دماغی صحت اور تعلیم پر ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو نمایاں کیا۔ سیدہ نورالزین نے ماحولیاتی تبدیلی سے اسکولوں میں ترک تعلیم کے مسئلہ کو نمایاں کیا

 

اور کہا کہ نقل مکانی اس کی ایک اہم وجہ ہے۔ ان ایکٹ ارتھ فاونڈیشن، ستویک سول فاونڈیشن اور برینگ بیک گرین فاونڈیشن کی جانب سے یہ نوجوانوں کی کانفرنس منعقد ہوئی جسے اقوام متحدہ کے اداروں بشمول یونیسف کی تائید حاصل تھی۔ یہ پروگرام 15اور 18اگست کے درمیان ہوا۔ اس پروگرام کی بنیاد پر قومی یوتھ اسٹیٹمنٹ کا مسودہ تیار کیا جائے گا جسے

 

آذر بائیجان کے شہر باکو میں ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس سے کاپ 29 میں پیش کیا جائے گا۔ سیدہ نور الزین نے اس سے قبل بھی ملک و بیرون ملک کئی اہم قومی اور بین الاقوامی پروگراموں میں شرکت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button