تلنگانہ

حیدرآبادی خاتون غزالہ ہاشمی امریکی ریاست ورجینا کی لیفٹیننٹ گورنر منتخب – خاتون کا شہر حیدرآباد کے ملک پیٹ سے تعلق

امریکہ کی ریاست ورجینیا کی نئی لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر ہندوستانی نژاد ڈیموکریٹ اُمیدوار غزالہ ہاشمی  نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے ریپبلکن پارٹی کے اُمیدوار جان ریڈ  کو بھاری اکثریت سے شکست دی

 

۔ غزالہ ہاشمی ورجینیا کی 15ویں سینیٹورئیل حلقے کی نمائندگی کرتی ہیں۔ وہ ورجینیا سینیٹ میں خدمات انجام دینے والی پہلی مسلم اور پہلی جنوبی ایشیائی نژاد امریکی خاتون ہیں۔ غزالہ کا تعلق ہندوستان کے شہر حیدرآباد سے ہے۔

 

حیدرآباد سے امریکہ تک کا سفر

غزالہ ہاشمی 1964 میں حیدرآباد میں ضیا ہاشمی اور تنویراحمد ہاشمی کے گھر پیدا ہوئیں۔ اپنا بچپن انہوں نے حیدرآباد کے ملک پیٹ میں اپنی نانی کے گھر گزارا۔ جب وہ چار برس کی تھیں تو اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ امریکہ کے ریاست جارجیا (Georgia) منتقل ہو گئیں۔ ان کے والد نے بین الاقوامی اُمور میں پی ایچ ڈی کی اور یونیورسٹی میں پروفیسر رہے۔

 

غزالہ نے جارجیا سدرن یونیورسٹی سے بی اے آنرز کیا اور پھر ایموری یونیورسٹی  سے انگریزی ادب میں پی ایچ ڈی حاصل کی۔ شادی کے بعد وہ 1991 میں ریچمنڈ  منتقل ہوئیں، جہاں انہوں نے تقریباً 30 برس تک رینالڈز کمیونٹی کالج میں پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

 

2019 میں وہ پہلی بار ورجینیا سینیٹ کی رکن منتخب ہوئیں، اور 2024 میں انہیں سینیٹ کی تعلیم اور صحت کمیٹی کی چیئرپرسن کے طور پر منتخب کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button