تلنگانہ

ملازمت کی تلاش میں عمان جانے والی حیدرآبادی خاتون مصیبت میں پھنس گئی

حیدرآباد: شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی خاتون فوزیہ بیگم جو اپنے شوہر سے طلاق کے بعد روزگار کی تلاش میں تھیں عمان میں ایک ایجنٹ کے ذریعہ مصیبت میں پھنس گئیں۔ متاثرہ کے ارکان خاندان نے ان کی بازیابی کے لیے حکومت ہند اور عمان میں

 

 

ہندوستانی سفارتخانے سے فوری مداخلت کی درخواست کی گئی ہے۔فوزیہ بیگم نے 21 اکتوبر 2025 کو حیدرآباد سے عمان کا سفر کیا جہاں انہیں ایک مقامی ایجنٹ نے گھریلو ملازم کے طور پر کام کی پیشکش کی تھی۔ ایجنٹ نے انہیں عمان میں ماہانہ 30,000 روپے تنخواہ پر کام کرنے کا وعدہ کیا تھا جس کے بعد فوزیہ بیگم عمان پہنچ کر ایک

 

 

دوسرے ایجنٹ اور پھر ایک "میڈم” کے حوالے کر دی گئیں جو انہیں شمالی عمان کے علاقے الحبیریمی لے کر گئی۔بعد ازاں فوزیہ بیگم کو دو سے تین گھروں میں کام کرنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے اور انہیں مناسب کھانا اور رہائش فراہم نہیں کی جا رہی۔ فوزیہ نے واپس ہندوستان جانے کی درخواست کی تو ایجنٹ نے ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کے بدلے 2

 

 

لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ان کے ارکان خاندان نے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر سے مطالبہ کیا ہے کہ عمان میں بھارتی سفارتخانہ فوراً اس معاملے میں مداخلت کرے اور فوزیہ بیگم کو بازیاب کر کے انہیں حیدرآباد واپس بھیجا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button