تلنگانہ

حیدرآباد کے تاریخی گولکنڈہ قلعہ کو روشنیوں سے منور کیا گیا۔ ریونت ریڈی کل لہرائیں گے ترنگا

حیدرآباد ۔ یوم آزادی کے پیش نظر حیدرآباد کے تاریخی قلعہ گولکنڈہ کو روشنیوں سے منور کیا گیا۔ يوم آزادی کے موقع پر قلعہ گولکنڈہ کو برقی قمقموں سے منور کیا گیا۔ قطب شاہی حکمرانوں کی یہ یادگار عمارت رنگ برنگی روشنیوں کی وجہ سے کافی خوبصورت نظر آرہی ہے۔

 

قلعہ کی سجاوٹ کے ویڈیوس اور تصاویر سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔ تشکیل تلنگانہ کے بعد سے قلعہ گولکنڈہ میں ہی یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ 15 اگست کو ریونت ریڈی قلعہ گولکنڈہ پر قومی پرچم لہرائیں گے۔ ریاست میں کانگریس حکومت کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ ریونت ریڈی تاریخی قلعہ میں ترنگا لہرائیں گے۔

 

قبل ازیں ریاست میں بی آرایس کے دس سالہ دور حکمرانی میں سابق چیف منسٹر چندر شیکھر راو یہاں پرچم کشائی انجام دیا کرتے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button