تلنگانہ
حیدرآباد کے نئے کمشنر پولیس نے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا

حیدرآباد: حیدرآباد پولیس کمشنر کے طور پر وی سی سجنار نے عہدہ سنبھال لیا۔ اس سے قبل یہ ذمہ داری سی وی آنند کے پاس تھی جن سے سجنار نے چارج حاصل کیا۔
دوسری طرف آر ٹی سی ایم ڈی کے طور پر سجنار کی جگہ پہلے ہی وائی ناگی ریڈی نے عہدہ سنبھال لیا ہے۔اس موقع پر سجنار نے کہا کہ آر ٹی سی میں چار سال خدمات انجام دینا اپنے لیے اطمینان بخش رہا۔ انہوں نے بتایا کہ مشترکہ کوششوں سے ادارے
میں کئی نئی اسکیمیں اور اقدامات کامیابی کے ساتھ نافذ کئے گئے۔ پیر کے روز آر ٹی سی کے عہدیداران اور عملے نے سجنار کو الوداعی تقریب میں رخصت کیا۔