تلنگانہ

حیدرآباد کی تسنیم شریف فیمینا کی با اثر خواتین میں شامل

حیدرآباد۔14 دسمبر (پریس نوٹ) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ہند ۔ نامیبیا ٹریڈ کمشنر تسنیم شریف کو فیمینا کی با اثر خواتین میں شامل کیا گیا ہے۔

 

اس فہرست میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ریلائنس گروپ سے تعلق رکھنے والی انڈسٹری لیڈر نیتا امبانی، اداکارہ پرینکا چوپڑا اور ہندوستانی فضائیہ سے تعلق رکھنے والی کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر وائیومیکا سنگھ بھی شامل ہیں۔ تسنیم شریف دی ڈپلومیٹک کلب کی شریک بانی اور سکریٹری جنرل ہیں وہ ایک متوسط خاندان سے تعلق رکھتی ہیں

 

اور اپنی قابلیت اور محنت سے تجارتی و سفارتی میدان میں اپنا مقام بنایا۔ انہوں نے ہندوستان افریقہ کے ممالک کے درمیان تجارت کے فروع میں نمایاں کردار د کیا۔ وہ اس شعبہ میں 22سال کا تجربہ رکھتی ہیں۔

 

تسنیم شریف کامن ویلتھ بزنس کونسل کی مشیر بھی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button