تلنگانہ

حیدرآباد کے موسی پیٹ میں حیدرا کی انہدامی کارروائی – مقامی عوام کا احتجاج

حیدرآباد کے موسی پیٹ کے آنجنیا نگر علاقے میں حیدرا کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات اور دکانوں کے انہدام کی کارروائی کی گئی۔

 

اس کارروائی کے دوران مقامی افراد اور حکام کے درمیان شدید تکرار اور دھکم پیل دیکھنے میں آئی۔ذرائع کے مطابق، جب حیدرا کی ٹیم پولیس کے ساتھ پہنچ کر تعمیرات کو منہدم کرنا شروع کیا،

 

تو مقامی لوگوں بالخصوص خواتین نے اس کی سخت مخالفت کی اور اہلکاروں کو روکنے کی کوشش کی۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر اضافی پولیس کو طلب کیا گیا، جس نے مداخلت کرتے ہوئے حالات پر قابو پایا

 

۔تاہم، مقامی عوام نے الزام لگایا کہ بغیر پیشگی اطلاع اور مناسب متبادل کے، ان کے کاروبار اور گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے، جس سے وہ بے حد پریشان ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button