تلنگانہ

تلگو فلموں کے اداکار ناگرجنا کے این کنونشن سنٹر کو منہدم کرنے کی کارروائی

حیدرآباد _ 24 اگست ،( اردولیکس) حیدرآباد ڈیزاسٹر رسپانس اینڈ ایسٹس مانیٹرنگ اینڈ پروٹیکشن ( حیڈرا )   کے عملے نے حیدرآباد کے مادھا پور میں واقع تلگو فلموں کے مشہور اداکار ناگرجنا کے این کنونشن کو منہدم کیا جارہا ہے ۔ ہفتہ کی صبح سے حکام نے سخت سکیورٹی کے درمیان کنونشن کی مسماری شروع کر دی۔

 

حال ہی میں حیڈرا کو فلم اداکار ناگرجنا کے این کنونشن سنٹر کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی ۔ شکایت میں کہا گیا کہ توم کنٹہ میں ایک تالاب کی تین ایکڑ اراضی پر کنونشن سنٹر بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکام نے ہفتہ کی صبح سے ہی انہدامی کارروائی شروع کر دی۔ HYDRA نے گزشتہ چند دنوں سے حیدرآباد میں غیر قانونی تعمیرات پر خصوصی توجہ دی ہے۔ غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کرکے انہیں فوری مسمار کیا جا رہا ہے

 

حال ہی میں بی آر ایس کے کارگزار صدر اور سابق وزیر کے ٹی آر کا سمجھا جانے والا جنواڑہ فارم ہاؤس بھی غیر قانونی ڈھانچہ قرار دیتے ہوئے اسے منہدم کرنے کی تیاری کی گئی تھی ۔ تاہم یہ معاملہ عدالت سے رجوع ہوا جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button