تلنگانہ

ریونت ریڈی کہیں تو میں استعفیٰ دینے تیار ہوں۔‌غکن اسمبلی دانم ناگیندر

حیدرآباد ۔خیرت آباد کے رکن اسمبلی دانم ناگیندر نے کہا کہ انتخابات میں مقابلہ کرنا اور جیتنا ان کے خون میں شامل ہے۔ وہ حلقہ کے حمایت نگر اور نارائن گوڑہ میں 1.40 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہونے والے ڈرینیج اور سڑکوں کے ترقیاتی

 

کاموں کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ اسمبلی سے نااہلی کے کیس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استعفے کا سوال ابھی سامنے نہیں آیا، تاہم اگر چیف منسٹر ریونت ریڈی ہدایت دیں تو وہ ایم ایل اے کی نشست چھوڑنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابات ان کے لیے

 

کوئی نئی بات نہیں، اب تک 11 مرتبہ انتخابات میں مقابلہ کرچکے ہیں۔ سپریم کورٹ میں نااہلی کی درخواست کی سماعت جاری ہے اور وہ اپنا موقف پیش کریں گے۔ دانم ناگیندر نے کہا کہ اگر ریونت ریڈی مزید دس برس چیف منسٹر رہیں تو ریاست

 

تیز رفتار ترقی کرے گی اور رائزنگ تلنگانہ کے لئے منعقدہ گلوبل سمٹ کو حکومت کامیابی کے ساتھ انجام دے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button