تلنگانہ

میں نے بی جے پی سے اسکول کی تعلیم حاصل کی – چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دلچسپ تبصرہ

تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اپنے ایک دلچسپ تبصرے میں کہاکہ انھوں نے بی جے پی سے اسکول کی تعلیم ؛ تلگودیشم سے کالج کی تعلیم اور ملازمت راہول گاندھی کے پاس کررہے ہیں

 

حیدرآباد میں ہریانہ کے گورنر بنڈارو دتاتریہ کی کتاب  کی رسم اجرائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے یہ بات کہی

 

ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ بنڈارو دتاتریہ کے عہدے پر رہنے یا نہ رہنے سے ان کی عزت و وقار میں کوئی کمی نہیں آتی، وہ ایک ایسی شخصیت ہیں جنہیں تمام سیاسی جماعتوں کے افراد عزت و احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں

 

ریونت ریڈی نے کہا کہ حال ہی میں نیتی ایوگ کی میٹنگ کے لنچ میں وزیر اعظم نریندر مودی سے میری بات چیت ہوئی ۔اس موقع پر میں نے وزیراعظم کو بتایا کہ میں نے خود اسکول کی تعلیم بی جے پی میں، کالج کی تعلیم ٹی ڈی پی  کے سربراہ چندرابابو نائیڈو کے سایہ میں، اور اب ملازمت کانگریس کے سرکردہ لیڈر راہول گاندھی کے پاس  کر رہا ہوں،

متعلقہ خبریں

Back to top button