تلنگانہ

آئی ڈی پی ایل سمیت دیگر سرکاری اراضیات پر غیر مجاز قبضہ جات کی تحقیقات کے احکام دراصل جاگروتی کی کامیابی : کویتا

آئی ڈی پی ایل سمیت دیگر سرکاری اراضیات پر غیر مجاز قبضہ جات کی تحقیقات کے احکام دراصل جاگروتی کی کامیابی

حکومت کے فیصلہ کا خیر مقدم۔ شفاف اور تیز رفتار تحقیقات کے ذریعہ حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں: کے کویتا

 

صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے کہا ہے کہ آئی ڈی پی ایل سمیت سرکاری اراضیات پر غیر قانونی قبضہ جات کی تحقیقات کے لئے حکومت کی جانب سے احکامات کی اجرائی دراصل تلنگانہ جاگروتی کی مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے

 

۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ یہ پیش رفت بلا شبہ تلنگانہ جاگروتی کی کامیابی ہے۔کلواکنٹلہ کویتا نے بتایا کہ جاگروتی جنم باٹا پروگرام کے تحت میڑچل ضلع کے دورہ کے دوران عوام نے آئی ڈی پی ایل سمیت مختلف سرکاری زمینوں پر قبضوں کے معاملہ سے انہیں واقف کروایا تھا۔ ان ہی حقائق کو وہ میڈیا کے ذریعہ حکومت کے سامنے رکھیں۔ جس کے بعد حکومت نے ویجلنس اور ریونیو حکام کے اشتراک سے تحقیقات کا حکم دیا

 

۔ انہوں نے حکومت کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے پر زور انداز میں کہا کہ تحقیقات کے ذریعہ تمام حقائق عوام کے سامنے آنے چاہئیں ۔ اس طرح سیاسی وجوہات کی بنا پر ان کے خاندان پر عائد کردہ بے بنیاد الزامات بھی بے نقاب ہو جائیں گے۔

 

کلواکنٹلہ کویتا نے الزام عائد کیا کہ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد مختلف تحقیقات کے اعلانات تو کئے گئے، مگر عملی کارروائی نظر نہیں آئی۔صدر تلنگانہ جاگروتی نے مطالبہ کیا کہ سرکاری اراضیات پر قبضوں کی تحقیقات کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے، غیر قانونی قابضین سے سرکاری زمینیں واپس حاصل کی جائیں اور یہ زمینیں عوام کے مفاد کے لئے محفوظ کی جائیں، کیونکہ سرکاری زمینیں دراصل عوام کی ملکیت ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button