تلنگانہ
ایلا تری پاٹھی نظام آباد ضلع کلکٹر مقرر – تلنگانہ میں آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے
تلنگانہ میں بعض آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے چیف سکریٹری کے۔ راما کرشنا راؤ نے احکامات جاری کئے
تلنگانہ حکومت نے ریاست میں بعض آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ان احکامات کے مطابق گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے ایڈیشنل کمشنرس کے طور پر جی۔ شریجن اور ٹی۔ ونئے کرشن ریڈی کو مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح نلگنڈہ کے ضلع کلکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دینے والے ایلا تری پاٹھی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں نظام آباد کا ضلع کلکٹر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ نلگنڈہ ضلع کے نئے کلکٹر کے طور پر بڑگو چندر شیکھر کو ذمہ داری سونپی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ نارائن پیٹ کے ایڈیشنل کلکٹر کے طور پر اوما شنکر پرساد کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔




