تلنگانہ
تلنگانہ کے آئمہ و موذنین کے اعزایہ کی رقم جاری _ وقف بورڈ چیرمین عظمت اللہ حسینی کابیان

تلنگانہ حکومت نے آئمہ و موذنین کے اعزایہ کی رقم جاری کردی ہے تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید عظمت اللہ حسینی نے بتایا کہ ریاست بھر کے 15 ہزار سے زائد آئمہ و موذنین کے ماہ جون کے اعزازیہ کی رقم وقف بورڈ نے جاری کردی ہے انہوں نے بتایا کہ ماہ جون کے اعزایہ کی رقم 7 کروڑ 51 لاکھ 55 ہزار روپے کی رقم وقف بورڈ نے تمام آئمہ و موذنین کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کردی ہے