تلنگانہ

آرٹی اے ایسٹ زون وساوتھ زون میں رجسٹریشن وڈرائیونگ لائسنس کی فوری اجرائی

آرٹی اے ایسٹ زون وساوتھ زون میں رجسٹریشن وڈرائیونگ لائسنس کی فوری اجرائی

حیدرآباد(پریس نوٹ)آر ٹی اے آفس ایسٹ زون اور آر ٹی اے آفس ساوتھ زون میں گاڑیو ں کے رجسٹریشن، ڈرائیونگ لائسنس اوردیگرکام تیزی سے انجام دیئے جارہے ہیں۔ آر ٹی آو آفیسر ایل کشٹیا (ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر ایسٹ زون وساوتھ زون) کی نگرانی میں فوری اسی دن (same day) ہی گاڑیوں کے رجسٹریشن کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس کو پوسٹ کیاجارہا ہے

 

تاکہ استفادہ کنندگان کو جلد راحت مل سکے۔ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو وہ اپنی نگرانی میں متحرک انداز میں چلارہے ہیں۔ قائد مقننہ و رکن اسمبلی چندرائن گٹہ اکبرالدین اویسی نے بھی حال ہی میں اپنالائسنس حاصل کرنے کیلئے آر ٹی اے آفس بنڈلہ گوڑہ کا دورہ کیاتھا او ر انہوں نے اس موقع پر ڈپارٹمنٹ میں جاری سرگرمیو ں کاجائزہ لینے کے بعد آر ٹی اے کی جانب سے تیزرفتاری سے مختلف امورانجام دیئے جانے پرخوشی کااظہار کیاتھا

 

اور ایل کشٹیا کی کارکردگی کی تعریف کی تھی۔ گنیش نمرجن کے موقع پربھی آر ٹی اے کی جانب سے گاڑیوں کوسہولیات پہنچانے پر شہر کے مختلف گنیش منڈپوں کے ذمہ داران نے آر ٹی او آفیسر ایل کشٹیا سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے اظہارتشکر کیاتھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button