تلنگانہ

تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے لئے ایک ضروری اطلاع

تلنگانہ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے سلسلے میں محکمۂ فینانس نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ فینانس نے واضح حکم دیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین اور عملہ کو اپنی آدھار کارڈ تفصیلات کو "فائنانس مینجمنٹ پورٹل (IFMIS)” سے لازمی طور پر جوڑنا ہوگا۔

 

محکمہ فینانس نے اعلان کیا کہ اگر آج ہفتہ کی نصف شب (تک آدھار لنک نہیں کیا گیا تو ان ملازمین کی تنخواہیں روک دی جائیں گی۔

 

تلنگانہ کے  مختلف سرکاری محکموں میں کل 10.14 لاکھ مستقل اور عارضی ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ محکمہ فینانس نے تمام دفاتر کو ہدایت دی تھی کہ ہر ماہ کی 10 تاریخ تک ملازمین کے نام، عہدہ، آدھار نمبر اور موبائل نمبر جیسے تفصیلات کو IFMIS پورٹل پر درج کیا جائے۔

 

تاہم، اس ماہ 16 تاریخ تک بھی صرف نصف ملازمین کی تفصیلات ہی اپلوڈ کی گئیں۔ اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ نے تنبیہ کی ہے کہ جن دفاتر نے مکمل تفصیلات نہیں دیں، ان کے بلز اس ماہ منظور نہیں کیے جائیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق حکومت کو شکایات ملی ہیں کہ کچھ دفاتر میں غیر حاضر یا ملازمت چھوڑنے والے عارضی ملازمین کے نام پر بھی تنخواہیں نکالی جا رہی ہیں۔ اسی بنا پر حکومت نے آدھار اور موبائل نمبر کے ذریعہ اصل ملازمین کی تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ غیر قانونی تنخواہوں کی ادائیگی پر روک لگائی جا سکے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button